دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اسلام آباد لینڈ کرے گا


اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی امارات ایئر لائنز نے دبئی اسلام آباد روٹ پر دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اے 380 استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل سے قبل یہ طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کر سکتا تھا چنانچہ پاکستان کے لیے امارات ایئرلائنز کی تمام پروازوں کے لیے بوئنگ 777 اور بوئنگ 777 ایکس سے بڑا کوئی طیارہ استعمال نہیں کیا جا رہا تھا۔

ایئر بس اے 380 طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے کم ازکم تین کلومیٹر طویل رن وے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ سے پہلے پاکستان کے کسی اور ایئرپورٹ کا رن وے اتنا طویل نہیں تھا کہ اے 380 لینڈ کر سکتا۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ امارات ایئر لائنز اب دبئی اسلام آباد پرواز نمبر ای کے 651 کے لیے مستقل بنیادوں پر اے 380 طیارہ استعمال کرے  گی اور پہلی پرواز دس جولائی کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔


متعلقہ خبریں