مزید 277 انتخابی امیدوار نادہندہ قرار

State Bank

کراچی: اسٹیٹ بینک پاکستان نے مزید 277  نادہندہ امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نادہندہ امیدواروں کی فہرست میں فہمیدہ مرزا کا نام شامل ہے جنہوں نے بینکوں سے 504 ملین روپے کے قرضے معاف کرائے جبکہ بینکوں کے 276 ملین روپے بھی ان پر واجب الادا ہیں، انہوں نے اپنی شوگر ملز کے لئے قرضے معاف کرائے تھے۔

اسی طرح کنیز فاطمہ دو ملین اور نیلم  ارشاد  شیخ  بنکوں کی 46 ملین روپے کی  مقروض ہیں جبکہ نوازش علی دس ملین روپے، مختار احمد خان 307 ملین اور غلام مصطفی میرانی دو ملین روپوں کے نادہندہ ہیں۔

غلام دستگیر لک نے بینکوں سے 74 ملین سے زائد کے قرضے معاف کرائے ہیں۔

اس سے قبل سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی رپورٹ  کے مطابق  حامد سعید کاظمی اورمولانا  فضل الرحمٰن کے نام  بھی نادہندگان کی فہرست میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں