نا بینڈ نا باراتی: فلم کی کاسٹ پروموشن کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

’’نا بینڈ نا باراتی‘‘ کی کاسٹ فلم کی پروموشن کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: عید الفطر پر ریلیز کے لیے تیار ہم فلمز کی نئی پیشکش ’’نا بینڈ نا باراتی‘‘ کی کاسٹ فلم کی پروموشن کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔

’’نا بینڈ نا باراتی‘‘ کی کاسٹ میں شامل اداکاروں نے فلم کی پروموشن کے لیے اسلام آباد میں واقع سینٹورس مال کا رخ کیا۔

’’نا بینڈ نا باراتی‘‘ کے اداکاروں نے نجی مال میں فلم کی پروموشن کی جہاں بڑی تعداد لوگ پہلے سے ہی اداکاروں کے منتظر تھے۔

اداکار میکال ذوالفقار، شایان خان، نایاب خان، علی کاظمی اور کومل فاروقی نے مداحوں کو اپنی آنے والی فلم کے بارے میں آگاہ کیا اور سیلفیز بھی لیں۔

اداکاروں کا کہنا تھا کہ ’’نا بینڈ نا باراتی‘‘ مزاح سے بھرپور ایک فیملی فلم ہے جو لوگوں کو بہت پسند آئے گی اور پاکستان کی عوام کو اچھی تفریح فراہم کرے گی۔

’’نا بینڈ نا باراتی‘‘ کا پہلا پرومو 13 مئی کو منظر عام پر آیا تھا جس پر شائقین کی جانب سے کافی مثبت ردعمل سامنے آیا تھا۔ پرومو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

’نا بینڈ نا براتی‘ کی کہانی کینیڈا میں رہنے والے دو بھائیوں میکال اور شایان کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں کامیڈی، پیاراورجذبات کو ایک ساتھ نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔

ہنسی اورمزاح سے ناظرین کا دل لبھانے کے لیے فلم میں میکال زوالفقاراور شایان خان کے ہمراہ کومل فاروقی، قوی خان، عتیقہ اوڈھو، عذرا محی الدین، سارم جعفری اور انجلیکا طاہر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں