شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا | urduhumnews.wpengine.com

بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کے پانچ روزہ فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹیول میں پانچ پاکستانی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

چین کے شہر شینگ داو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں دنیا بھر سے فنکاروں نے شرکت کی۔

ہم نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی فلم فیسٹیول میں پاکستان سے جیوری کی رکن ہیں۔ فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد کی سربراہی امبرین جان کریں گی۔

فیسٹیول میں ہم نیٹ ورک کی فلم ’بن روئے‘ بھی نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ پاکستان سے ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’پنجاب نہیں جاوں گی‘، ’پرچی‘ اور ’چلے تھے ساتھ‘ بھی دکھائی جائے گی۔

چینی فلم انتظامیہ کے سربراہ وینگ ژائو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں سالانہ سات سو فلمیں بنائی جاتی ہیں۔ چینی فلم انڈسٹری 55 ہزار سینماؤں کے ساتھ ایک بڑی مارکیٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔

پہلے فلم فیسٹیول میں شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک کی 55 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے 200  وفود شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں