طبی عملے کے لیے برطانوی قوانین میں نرمی کا فیصلہ

طبی عملے کے لیے برطانوی قوانین میں نرمی کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

لندن: ڈاکٹروں اور نرسوں کی کمی کے پیش نظر برطانیہ نے طبی عملے کے لیے امیگریشن قوانین میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جلد ہی حکومتی ویزا کیپ (ویزا جاری کرنے کی حد) سے غیر ملکی ڈاکٹروں اورنرسوں کو استثنیٰ دینے کا اعلان متوقع ہے۔

برطانیہ میں ویزا کیپ وزیراعظم تھریسا مے نے بطور وزیر داخلہ متعارف کرائی تھی  جس کے تحت سالانہ بیرون یورپ سے آنے والے صرف 20 ہزار سات سو پیشہ ور افراد کو ویزا دیا جائے گا۔

نیشنل ہیلتھ سروس افسران کا کہنا ہے کہ سخت قوانین کے باعث نئے لوگوں کو بھرتی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نئے قوانین میں یورپی یونین اورسویٹزرلینڈ کے علاوہ ملک میں آنے والے افراد کے ویزا میں نرمی کی جائے گی۔

دو روز قبل ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ ویزا کیپ کی وجہ سے محض پانچ ماہ میں دو ہزار تین سو 60 درخواستیں مسترد کی گئیں۔

رواں برس اپریل میں نیشنل ہیلتھ سروس کے افسران نے خبردار کیا تھا کہ امیگریشن قوانین کی وجہ سے 100 بھارتی ڈاکٹروں کو ویزا دینے سے انکار کیا گیا۔

فروری 2018 میں انگلینڈ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں نرسوں کی 35 ہزاراور ڈاکٹروں کی 10 ہزار آسامیاں خالی تھیں۔

برطانوی حکومتی پالیسی میں ویزا کیپ جیسی اصلاحات کا مقصد بیرون ممالک سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد کو ایک لاکھ سے کم کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں