2018 : فطرہ کم از کم 100 روپے مقررکردیا گیا


اسلام آباد: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں فطرہ کم ازکم 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اہل ثروت افراد اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں گے۔

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق گندم کے حساب سے فطرہ کی کم ازکم رقم 100 روپے فی کس بنتی ہے، جو کے مطابق 240 روپے، کھجور کے مطابق 1600 روپے اور کشمش کے مطابق 1920 روپے  بنتی ہے۔

کفارہ صوم کی صورت میں 60 مساکین کو کھانا کھلایا جائے اور یا پھر گندم کے نصاب سے چھ ہزار روپے، جو کے نصاب سے 19 ہزار 200 روپے، کھجور اور کشمش کے نصاب سے 96 ہزارروپے ادا کیے جائیں ۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے واضح کیا ہے کہ فطرہ اور فدیہ مالی حیثیت کے مطابق ادا کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں