عید الفطر 2018: ہم مصالحہ کی خصوصی ’لذت عید‘ نشریات 

عید الفطر 2018: ہم مصالحہ کی خصوصی ’لذت عید‘ نشریات | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان کا پہلا فوڈ چینل ہم مصالحہ عید الفطر پر اپنے ناظرین کے لیے خصوصی ’لذت عید‘ نشریات لا رہا ہے۔

چھوٹی عید پر مصالحہ ٹی وی کے شیف نہ صرف کھانے بنائیں گے بلکہ میٹھی عید بھی ملیں گے اور چٹ پٹی باتیں بھی کریں گے۔

https://www.facebook.com/MasalaTv/videos/1930906593628866/

عید کے دن لائیو کالز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس دوران ناظرین اپنے پسندیدہ فنکاروں اورشیف سے بات چیت بھی کرسکیں گے۔

عید الفطر کے تینوں روز’عید ڈیلائیٹ‘ 12 بجے خوشیوں بھری شیرینی سے سجے پکوان پیش کرے گا۔ جس میں ٹھنڈی آئس کریم سے مزیدار کیک تک سب کچھ تیار کیا جائے گا۔

Watch Eid Delight @12:30pm on 1st,2nd & 3rd day of Eid. #Eidulfitr #MasalaTV

Watch Eid Delight@12:30pm on 1st,2nd & 3rd day of Eid. #Eidulfitr #MasalaTV

Posted by Masala TV on Wednesday, June 13, 2018

عید کا تہوار ہمارے روایتی کھانوں کے بنا بالکل ادھورا رہ جاتا ہے۔ اس لیے عید پرروز دو بجے کھانے پکانے کے لیے ’روائتی عید‘ کی ہنڈیا تیار ہوگی۔

Watch Riwayati Eid @2:00pm on 1st,2nd & 3rd day of Eid. #Eidulfitr #MasalaTV

Posted by Masala TV on Wednesday, June 13, 2018

12 سال سے مصالحہ ٹی وی کی نشریات پاکستان سمیت دنیا بھر بہت پسند کی جاتی ہیں۔

مصالحہ ٹی وی پر اس بار بھی خصوصی ٹرانسمیشن میں محبوب خان، طاہر چوہدری، شیریں انور، زرنک سدھوا، کرن خان، ردا آفتاب، باسم اخوند، ثمینہ جلیل شرکت کریں گے۔

عید الفطر کے تینوں روز ہم ٹی وی کی ٹیلی فلمز اور شوز دیکھتے ہوئے مصالحہ ٹی وی کی ’لذت عید‘ کا ذائقہ چکھنا نہ بھولیے گا۔


متعلقہ خبریں