شوال کا چاند: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا


کراچی: شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ  دیر میں شروع ہو گا، اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں جب کہ اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے دفتر واقع میلوڈی اسلام آباد میں ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات صرف 20 فیصد ہیں، چاند کی پیدائش گزشتہ شب12 بج کر45 منٹ پر ہو چکی ہے، چاند کی عمر 19 گھنٹے  ہے اور سائنسی طور پر چاند کی عمر 26 گھنٹے 42 منٹ ہو تو دکھائی دے سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، کراچی میں سورج سات بج کر دس منٹ پر غروب ہو گا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بھی چاند نظر نہ آنے کا امکان ہے، پسنی کےساحلی علاقےمیں چاند نظر آنے کے کچھ  امکانات ہیں اس لیے وہاں چاند دیکھنے کےانتظامات کیے گئےہیں

چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کریں گے۔


متعلقہ خبریں