ترکی، امارات اور مشرق بعید میں کل عید منائی جائے گی


اسلام آباد: متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔

انٹرنیشنل اسٹرونومی سنٹر نے جمعرات کو اعلان کیا کہ جبل حفیظ العین میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے تاہم چاند دیکھنے والی کمیٹی مغرب کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق امارات کے شہر العین کی پہاڑی حفیت پر فلکیاتی تکنیک آسٹروفوٹوگرافی کے ذریعے  دوپہر ایک بج کر 53 منٹ پر چاند کو تلاش کرلیا گیا، چاند 03:43 تک دیکھا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر عید جمعہ کے روز ہوئی تو سرکاری ملازمین اتوار 17 جون تک جبکہ پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی منائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ترکی، انڈونیشیا اور ملائشیا میں بھی عید الفطر کا چاند نظر آ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں