ڈی جی خان میں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج

 آشیانہ اقبال کیس کا ضمنی ریفرنس دائر، شہبازشریف سمیت 13 افراد نامزد | urduhumnews.wpengine.com

 آشیانہ اقبال کیس کا ضمنی ریفرنس دائر، شہبازشریف سمیت 13 افراد نامزد


ڈیرہ غازی خان: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی کے حلقہ 192 سے اعتراضات سابق صدر ڈیرہ غازی خان بار ایسوسی ایشن بہرام بزدار ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر سعید بزدار کی جانب سے داخل کیے گئے ہیں۔

درخواست میں شہباز شریف کو بطور امیدوار نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں جبکہ شہباز شریف کی جانب سے سستی روٹی اسکیم، صاف پانی پروجیکٹ، یلو کیب اسکیم  اور ملتان میٹرو بس منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق لیپ ٹاپ اسکیم، آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی کرپشن کی انکوائریاں قومی احتساب بیورو (نیب) میں زیر سماعت ہیں اور پنجاب میں ہونے والی کرپشن کی ذمہ داری بھی شہباز شریف پر ہی عائد ہوتی ہے۔

ریٹرننگ افسر ماجد کریم فاروق کی جانب سے اعتراضات پر 18 جون کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں سے تین کراچی، ایک لاہور اور ایک ڈیرہ غازی خان کا حلقہ شامل ہے۔


متعلقہ خبریں