انتخابی عمل,فوجی اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی، الیکشن کمیشن

انتخابات2018 کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں حصہ لینے والے پاک فوج کے جوانوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں 85 ہزار پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوجی اہلکار تعینات کیے جایئں گے جنہیں انتخابی عمل کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی، الیکشن کمیشن فوج کی تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کو جلد خط بھی تحریر کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات 2018 کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ پریس پر بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عام انتخابات کے دوران تعینات کیے جانے والے فوجی دستوں کی تعداد کا حتمی فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  کریں گے۔

ملک میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہورہے ہیں جس کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کی وصولی اور ان پر فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں