بیگم کلثوم نواز کےلیے ڈاکٹروں نے 24 گھنٹوں کو اہم قرار دے دیا


اسلام آباد/ لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے لیے اگلے چوبیس گھنٹوں کو اہم قراردیا ہے۔

پاکستان سے اہلیہ کی عیادت کے لیے برطانیہ پہنچنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نوازکے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی ہارلے اسٹریٹ کلینک میں عیادت کی۔

عیادت کے بعد نواز شریف نے گھر روانگی سے قبل ڈاکٹروں سے ملاقات کی اوران سےا پنی اہلیہ کی صحت کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔ ا نہوں نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ والدہ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیاگیا ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے  قوم سے کلثوم نوازکے  لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پراپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں