افواج پاکستان کے سربراہان کی اہل وطن کو عید کی مبارک باد


راولپنڈی: عیدالفطر کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ ملک میں پھیلی خوشیاں اور پرامن ماحول ہمارے شہدا اور غازیوں کی مرہون منت ہیں، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام  پیش کرتے ہیں، انہوں نے اپنے پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں ہمیشہ قائم ودائم  رکھے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات اور تمام  سروسز چیفس نے بھی قوم کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

جمعرات کو پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر ہفتے کے روز ہو گی، اس موقع  پر وفاقی اور صوبائی نگراں حکومتوں نے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں