کوئٹہ میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ سے تین شہید

کوئٹہ میں لیویز کی گاڑی پر فائرنگ سے تین شہید | urduhumnews.wpengine.com

کوئٹہ: پاکستان کے جنوبی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں عید کے روز لیویز کی گاڑی پر ہونے والے حملہ میں تین افراد شہید ہو گئے ہیں۔

سریا ب روڈ کلی بنگلزئ کے قریب نامعلوم افراد نے عید کے دن لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں موجود تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوتٹہ لایا جارہا تھا کہ تینو راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دم توڑ جانے والے لیویز اہلکاروں کی نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔

فائرنگ میں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نا ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ادھر سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام متعلقہ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی چھٹیاں مسوخ کرکے ایمرجنسی میں طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں