بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو عیدالفطر پرلہولہان کردیا


سری نگر: بھارتی قابض افواج نے عیدالفطرکے پرمسرت موقع پر بھی بے گناہ نہتے کشمیریوں کے لہوسے مقبوضہ وادی کو لہولہان کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسزنے اندھادھند فائرنگ کی، پیلٹ گنوں کا بے دریغ استعمال کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے اننت ناگ کے رہائشی نوجوان شیرازحمد نے جام شہادت نوش کیا اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

واقعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں نے نمازعید کے اجتماعات کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کیے اورپاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔

مقبوضہ وادی کے باسیوں نے بھارت مخالف مظاہروں میں پاکستانی جھنڈے لہرائے تو بھارتی افواج نے عسکری طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔ قابض افواج نے پیلٹ گنوں کا استعمال کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی۔

قابض بھارتی افواج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شیرازاحمد شہید ہوگیا اورمتعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

مظاہرین نے پاکستان اورآزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے بھارتی افواج کے کشمیر سے نکل جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیرکےضلع کپواڑہ میں قابض بھارتی افواج نے مئی کے مہینے میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گرفتار نوجوانوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا تھا۔

نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی سوگ میں ڈوب گئی تھی اورضلع بھر میں سخت احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

یکم اپریل کو بھی قابض بھارتی افواج نے اننت ناگ اور شوپیاں میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 17 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔


متعلقہ خبریں