بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں داخلے کی کوشش کرنے والا چھوڑ دیا گیا


لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر نوید نے کہا ہے کہ اسپتال کی اتنی سیکیورٹی ہوتی ہے مجھے روکنا چاہیے تھا۔

ڈاکٹر نوید کو اس وقت ہارلے اسٹریٹ کلینک لندن کی انتظامیہ نے روکا تھا جب وہ بیگم کلثوم نواز کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے کے دوران حسین نواز سے جھگڑ پڑے تھے۔

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازنے انہیں اپنی والدہ کے کمرے میں داخلے کی کوشش کے دوران روکا تھا۔ واقعہ اسپتال کی پہلی منزل پر پیش آیا جہاں بیگم کلثوم نواز زیرعلاج ہیں۔

حسین نواز نے اس موقع پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں اوراپنا نام نوید بتانے والا مشتبہ شخص ان کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھا۔

حسین نواز نے اس کی اطلاع اسپتال انتظامیہ کو دی تھی جس پر لندن پولیس بلائی گئی تھی۔ پولیس نے ڈاکٹر نوید اورحسین نواز دونوں کے بیانات لیے تھے۔

لندن پولیس کوڈاکٹر نوید نامی شخص نے بتایا کہ میں نے ان کو کہا تھا کہ میں ڈاکٹر ہوں اوریہ نہیں کہا کہ میں کلثوم نواز کا وزیٹر ہوں۔ ڈاکٹر نوید نے کہا کہ میرا مؤقف بھی جاننے کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ شریف فیملی کا جو رویہ تھا اسے وہ سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ خود بھی شریف فیملی سے معذرت کرچکے ہیں۔

لندن پولیس نے ان کا بیان لینے کے بعد انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں