بیرونی قرضوں اورپانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا،چیف جسٹس آف پاکستان


لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ ہماری پانچ نسلیں مقروض ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو قرض اور پانی کے مسئلے سے نجات ملنی چاہیے۔

پاکستانی عدالت عظمیٰ کے سربراہ عیدالفطر کے موقع پرفاؤنٹین ہاؤس پہنچے اورمریضوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے مریضوں سے خیریت دریافت کی اوران میں گھل مل گئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے تعلیم کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے تعلیمی ادارے بہت ضروری ہیں۔

عدالت عظمیٰ کے سربراہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا کہ آئندہ نسلوں کی بقا کےلیے بیرونی قرضوں اورپانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں