ایشین گیمز، پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا


کراچی: ایشین گیمز میں شرکت کے لیے 397 رکنی پاکستانی دستے کا اعلان کردیا گیا۔ یہ ایتھلیٹس 36 کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انڈونیشیا میں 18 اگست سے دو ستمبر تک ہونے والےایشین گیمز میں شرکت کے لیے 397 رکنی پاکستانی دستے کا اعلان پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

ایشین گیمز میں 250 مرد اور 48 خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی جبکہ 99 آفیشلز بھی ہمراہ ہوں گے۔

ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے 181 مرد کھلاڑیوں کو پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپانسر کرے گا جبکہ 69 ذاتی اخراجات پر ایشین گیمز میں شرکت کریں گے۔ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں 34 کو پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپانسر کرے گا جبکہ 14 خواتین کھلاڑی ذاتی خرچے پر انڈونیشیا جائیں گی۔

ایشین گیمز کے سلسلے میں انڈونیشیا جانے والے  آفیشلز میں سے 85 پاکستان اسپورٹس بورڈ جبکہ 14 ذاتی خرچے پر روانہ ہوں گے۔

ایشین گیمز کے لیے جن کھلاڑیوں کو پاکستان اسپورٹس بورڈ اسپانسرکررہا ہے ان کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ 20 جون سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سینٹرز میں لگائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں