نادرا نے ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے کا الزام مسترد کر دیا


اسلام آباد: نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے بنیاد بات ہے ایسا کچھ نہیں ہوا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادرا حکام کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، ایک سال پرانی ای میل کو جواز بناتے ہوئے ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ ای میل کا ڈیٹا لیک سے کوئی تعلق ہے ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونا تو دور کی بات، کسی کا سنگل ڈیٹا بھی شیئر نہیں کیا گیا۔

نادرا حکام نے مزید کہا کہ ادارے  پر بلاوجہ کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ کام ان لوگوں کا ہے جو اب اس ادارے کا حصہ نہیں رہے کیونکہ جو اداروں سے نکالے جاتے ہیں وہی الزامات لگاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے نادرا کی کاوشوں  کی تعریف کی ہے جبکہ ادارہ ترقی کر رہا  ہے اور اسی وجہ سے اسے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں