صدر کی پوتی سرکاری پیسے پر دلہن بنے گی


اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کی پوتی کی شادی سرکاری خرچ پر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین کی پوتی ہدیٰ عدنان کی شادی شایان شان طریقے سے سرکاری خرچ  پر کی جارہی ہے، جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، شادی کے لیے گورنر ہاؤس کراچی میں ہی شادی ہال بنایا جائے گا  اور صدر مملکت کی جانب سے شادی کارڈز پر تمام مہمانوں کو گورنر ہاؤس کی دعوت دی گئی ہے۔

دلہے راجہ گورنر ہاؤس کراچی میں بینڈ باجے کے ساتھ بارات لائیں گے اور دلہنیا رانی کو بیاہ کر لے جائیں گے۔

شادی کے لیے طبع کرائے گئے تمام کارڈز پر سرکاری لوگو بھی چھپوایا گیا ہے۔

صدر مملکت کی پوتی ہدیٰ عدنان شادی خانہ آبادی 24 جون کو احمد فرید الدین سے ہو گی۔


متعلقہ خبریں