بلاول، زرداری اور فریال کے کاغذات نامزدگی پر کروڑوں کے اخراجات


کراچی: پیپلزپارٹی کی جانب سے جیالوں کے کاغذات نامزدگی  جمع کرانے اور ان کی  جانچ پڑتال کے عمل پر کروڑوں روپے خرچ کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں گزشتہ چند روز کے دوران لاڑکانہ اور کراچی کے درمیان ریکارڈ  نجی  پروازیں استعمال کی گئیں اور اومنی ائیر کرافٹ کے ذریعے کراچی، نواب شاہ اور لاڑکانہ کا سفر کیا گیا۔

آصف زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپورکے وکیل فاروق ایچ نائیک  بلاول بھٹو اور فریال تالپور کے  کاغذات   نامزدگی جمع  کرانے اور ان کی جانچ پڑتال کرانے چند روز کے دوران نجی طیارے کے ذریعے پانچ  سے زائد مرتبہ کراچی سے لاڑکانہ اور نواب شاہ  گئے جس پر کروڑوں  روپے خرچ کیے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے انتخابی عمل  پر بے تحاشہ اخراجات کیے جارہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی وہی جماعت ہے جس  کے رہنماؤں نے عمران خان کے نجی طیارے میں عمرہ  کی ادائیگی کے لیے جانے پر بے حساب تنقید کی تھی۔


متعلقہ خبریں