یمن کا الحدیدہ ایئرپورٹ حوثی ملیشیا کے ہاتھوں سے نکل گیا


دبئی: یمن کا اہم ترین  ہوائی اڈہ الحدیدہ حوثی ملیشیا کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے اور یمنی فوج نے شدید لڑائی کے بعد اس پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نیوز کے مطابق یمنی افواج نے شدید جنگ کے بعد الحدیدہ ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیا ہے، اس لڑائی میں عرب اتحاد کی فوج نے بھی یمنی افواج کا ساتھ  دیا۔

وام نیوز کے مطابق الحدیدہ ایئرپورٹ پر قبضے کی جنگ میں حوثی ملیشیا کے درجنوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ بہت سے ایسے لڑاکوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو ایئرپورٹ کے آس پاس چھپے ہوئے تھے، زخمی ہونے والوں میں حوثی ملیشیا کے مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاع آئی تھی کہ عرب اتحاد کی فوج ایئرپورٹ کے احاطے میں داخل ہو گئی ہے، عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے پیر کو ایک نیوزکانفرنس میں بتایا تھا کہ الحدیدہ کے علاوہ صعدہ کے محاذ  پر حوثی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے جسے پراپیگنڈے کے ذریعے چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں