پاکستان اور تاجکستان میں کروڑوں ڈالرز کے معاہدے


دوشنبے: پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کروڑوں ڈالرز کے معاہدے طے پا گئے ہیں جن میں باہمی تجارت میں اضافہ، فضائی سروس کی بحالی اور ہوائی توانائی کے کاسا 1000 منصوبے کی جلد تکمیل شامل ہے۔

پاکستان اور تاجکستان کے صدور کے درمیان مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو 50 کروڑ ڈالرز تک پہنچانے پراتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر دونوں صدور نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انتہائی قریبی تعاون ہے جبکہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے کہا کہ پاکستان صرف دوست نہیں رشتے دار اور بھائی ہے۔

صدر ممنون حسین نے تاجکستان کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ امام علی رحمانوف کی پرخلوص دعوت پر تاجکستان کا دورہ ان کے لیے باعث مسرت ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان زندگی کے مختلف اہم شعبوں میں گہرا تعاون موجود ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ملاقات دوطرفہ تعاون کے ضمن میں بہت اہم  رہی جس میں توانائی، رسل و رسائل، تجارت اور دفاع  جیسے موضوعات پر بات چیت کی گئی جبکہ علاقائی و عالمی مسائل بھی زیر غور آئے۔


متعلقہ خبریں