کاغذات نامزدگی: ٹریبونلز آج سے اپیلیں سنیں گے


اسلام آباد: کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے ٹریبونل تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 21 ٹریبونل تشکیل دیے گئے ہیں جہاں بدھ  سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کی جا سکے گی۔

خیبرپختونخوا میں چھ جبکہ پنجاب میں آٹھ ٹریبونل تشکیل دیے گئے ہیں، اسی طرح سندھ میں چار اور بلوچستان میں دو ٹریبونل تشکیل دیے گئے ہیں، ان ٹریبونلز میں 22 جون تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور 27 جون تک ان اپیلوں پر فیصلہ کر دیا جائے گا، 28 جون کوامیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔

19 جون کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن تھا جس میں ملک بھر کے مختلف حلقوں سے امیدواروں کے کاغذات منظور اور مسترد کیے گئے، الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی تعداد 2013 کے مقابلے میں 7 ہزار کم رہی۔


متعلقہ خبریں