سپریم کورٹ: لگژری گاڑیوں سے متعلق حکومتی نوٹی فکیشن کالعدم

سپریم کورٹ کی کے الیکٹرک کو ایک دن کی مہلت، چیف جسٹس برہم

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق حکومت سندھ کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے دیا ۔ عدالت عظمیٰ نے  تمام صوبوں کا معاملہ اسلام آباد میں سننے کا بھی حکم جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری میں وزرا کے لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ 149 لگژری گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں۔

عدالت عظمی کے روبرو ایڈوکیٹ جنرل سندھ  نے  صوبائی حکومت کا جاری کردہ نوٹی فکیشن پیش کیا اور بتایا کہ یہ گاڑیاں فیلڈ ورک اورخصوصی مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکیں گی۔

اس ضمن میں انہوں نے حکومتی حکمنامہ بھی بتایا کہ ایسی صورت میں 25 ہزار روپے فی دن کے حساب سے ادائیگی بھی کرنا ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اس موقع پر استفسارکیا  کہ اب حکومت سندھ کرائے پر گاڑیاں دے گی؟

عدالت عظمیٰ کے سربراہ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ سب بدنیتی کی بنیاد پرکیا جارہا ہے۔ اس نوٹی فکیشن کے تحت وزرا پھر سارا دن یہ گاڑیاں استعمال کرسکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں