لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کو سپریم کورٹ میں حلف نامہ جمع کرانے کا حکم


کراچی: سپریم کورٹ نے شہر میں جاری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک اور حیسکو کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ  کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹسں ثاقب نثار  نے کہا کہ حلف نامے کے بعد بھی اگر بہتری نہ لائی گئی تو کارروائی کریں گے، انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ کنڈا سسٹم نہیں ہے، بتایا جائے کہ کے الیکٹرک کب اور کیسے بجلی میں اضافہ کرے گی اور کراچی میں کب لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

عدالت نے کہا کہ کے الیکڑک لکھ کر دے اب پلانٹ بند نہیں ہوں گے، عدالت نے کے الیکٹرک  اور حیسکو سے ایک ہفتے میں حلف نامے طلب کر لیے۔

کراچی میں شدید گرمی کے باجود کے الیکٹرک کی جانب سے طویل دورانیے کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں