جنوبی پنجاب کے غریب عوام کے کروڑ پتی نمائندے

یوسف رضا گیلانی اور جاوید ہاشمی کے اثاثے

ملتان: مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے کروڑوں روپے کے اثاثے سامنے آ گئے۔

الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق جاوید ہاشمی کروڑوں روپے مالیت کی زرعی جائیداد کے مالک ہیں جس کی سالانہ آمدنی 15 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے، ان کے ظاہر کردہ اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ان کی اہلیہ کی ملکیت میں ایک کروڑ روپے کی دو گاڑیاں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: شہباز شریف بھی کروڑ پتی، لندن میں تین جائیدادوں کے مالک

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ساٹھ  کروڑ 75  لاکھ  32 ہزار 162 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،  دستاویزات کے مطابق انہوں نے پانچ  کروڑ 44 لاکھ 15 ہزار 241 روپے کی جائیداد ظاہر کی  ہے، وہ ایک کروڑ گیارہ لاکھ  89 ہزار 621 روپے کی نقدی کے مالک ہیں جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 31 لاکھ  ایک ہزار 17 روپے موجود ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کاغذات نامزدگی میں 48 لاکھ  کا فرنیچر اور دیگر گھریلو سازوسامان ظاہر کیا ہے جبکہ وہ ایک کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کی 89 کنال 16 مرلے اراضی کے  مالک بھی ہیں، انہوں نے گھر کی مالیت 63 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

متعلقہ خبر: بلاول ارب پتی، پاکستان کے آٹھ شہروں میں جائیدادوں کے مالک نکلے
یوسف رضا گیلانی نے 2015 میں 63 لاکھ 90 ہزار، 2016 میں 98 لاکھ جبکہ 2017 میں 1 کروڑ 55 لاکھ روپے زرعی آمدن ظاہر کی ہے، انہوں نے 2015 میں آٹھ لاکھ  67 ہزار , 2016 میں 14 لاکھ  35 ہزار 500  جبکہ 2017 میں 22 لاکھ 90 ہزار 500 روپے زرعی ٹیکس ادا کیا، دستاویزات میں انہوں نے اپنے بچوں کے نام 355 ایکڑ اراضی بھی بتائی ہے۔

مزید پڑھیے: عمران کی آمدن میں تنخوا اور پنشن کے ساتھ سود بھی شامل
سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کے پاس تین کروڑ 72  لاکھ روپے کی 13 کمرشل گاڑیاں ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کے رہنما طارق رشید کا بینک بیلنس ایک کروڑ 78 لاکھ روپے ہے، اسی طرح گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کے بیٹے آصف رجوانہ کے پاس دو پلاٹ اور 80 لاکھ روپے کی زرعی اراضی ہے۔


متعلقہ خبریں