پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ اسلام آباد میں ہو گی


لاہور: پاکستان کی پہلی سپر باکسنگ لیگ  اسلام آباد میں ہو گی جس کا انعقاد  پنجاب اسپورٹس بورڈ اور ورلڈ باکسنگ کونسل کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

لیگ میں آٹھ  ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 96  باکسرز، دس مرد اور دو خواتین  باکسرز اسکواڈ کا حصہ ہوں گے اور ہر ٹیم میں تین بین الاقوامی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

سپر لیگ کے مالک بل ڈوسانج نے بتایا کہ باکسنگ لیگ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ اس کا فائنل کراچی میں ہو گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز شاہد آفریدی، وسیم اکرم  اور گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی ٹیمیں خریدی ہیں جبکہ تمام ٹمیوں کے مالکان اپنے شہروں میں باکسنگ اکیڈمیز کھولیں گے تا کہ کھلاڑی کی بہتر تربیت ہوسکے۔

سپر باکسنگ لیگ کی پریس کانفرنس میں باکسر عامر خان، شاہد آفریدی اور راحت فتح علی خان نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں