پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کرنے کا مقصد سیاسی ہے، تجزیہ کار


اسلام آباد: ممتاز تجزیہ کار فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل گمبھیر نظر آ رہا ہے مگر یہ  کوئی انوکھی بات نہیں کیونکہ ہم لوگ ایک سال سے یہ کہہ بھی رہے ہیں اور لکھ بھی رہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام “نیوزلائن” میں میزبان ماریہ ذوالفقار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے  پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کرنے کے عمل کو سیاسی  قرار دیا اور کہا کہ موڈیز خالصتاً معاشی ادارہ نہیں بلکہ یہ ایک سیاسی ادارہ بھی  ہے جس کی وجہ سے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ اس ریٹنگ کے پیچھے ان کا کوئی مقصد پوشیدہ  ہے۔


فرخ سلیم کے مطابق موڈیزکے سیاسی مقاصد میں سے ایک پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف جانے کے لیے مجبور کرنا بھی  ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی طرف جانا کسی خطرے سے کم نہیں کیونکہ پیسے کے بدلے وہ  پہلے اپنے کام کراتے ہیں جو ملک کے لیے نقصان کا باعث بن  سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بار اگر ہم آئی ایم ایف سے مدد مانگتے ہیں تو امکان ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں سی پیک کے تمام معاہدے منظر عام پر لانے کی شرط پر قرض دے۔


متعلقہ خبریں