سب سے کم ووٹرز ہرنائی، سب سے زیادہ لاہور میں، الیکشن کمیشن


اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ضلع وار ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

ای سی پی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سب سے کم 39 ہزار 787  جبکہ صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور میں ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ 53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے۔

صوبہ بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹرز کوئٹہ میں 6 لاکھ 83  ہزار 957  ہیں، سندھ میں سب سے زیادہ ووٹرز کراچی سینٹرل میں 18 لاکھ 60 ہزار 137 ہیں، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹرز ضلع پشاور میں 16 لاکھ 93 ہزار 386 جبکہ صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور میں ووٹرز کی تعداد سب سے زیادہ 53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے، فاٹا میں سب سے زیادہ ووٹرز باجوڑ ایجنسی میں 4 لاکھ 92 ہزار 732  ہیں۔

اسی طرح پنجاب میں سب سے کم ووٹرز ضلع حافظ آباد میں 6 لاکھ 84 ہزار 447 ہیں، سندھ میں سب سے کم ووٹرز ٹنڈو محمد خان میں دو لاکھ 74 ہزار 941 ہیں، کے پی میں سب سے کم ووٹرز طورگڑھ میں 90 ہزار 414 ہیں، پاٹا میں سب سے کم ووٹرز بنوں میں 12 ہزار 446 ہیں اور بلوچستان کے علاقے ضلع ہرنائی میں سب سے کم 39 ہزار 787 ووٹرز ہیں۔


متعلقہ خبریں