الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخوا میں بھی تبادلوں کی منظوری


اسلام آباد: آئندہ انتخابات سے قبل وفاقی و صوبائی سطح پر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے جاری ہیں، اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بھی تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 38 ڈپٹی کمشنرز (ڈی سی)، اسسٹنٹ کمشنرز (اے سی) اور ڈائریکٹرز کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ پولیس کے 29 ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے  بھی تبادلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے 35 ڈپٹی کمشنرز کی تبدیلی کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔

کیپٹن (ر) مشتاق 12 جون 2015 سے اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں، ان کے تبادلے کی سمری آج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے الیکشن کمیشن بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان  کے دور میں بھی کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق کو نہیں ہٹایا گیا تھا تاہم اب ان کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں