ڈی جی خان: ایک فٹ زمین کے تنازع پر کزن قتل


ڈیرہ غازی خان:  نواحی علاقہ چٹ سرکانی میں زمین کے معمولی تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تنازعہ صرف ایک فٹ زمین کا تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اپنے کزن کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول اور ملزمان کے مابین زمین کی ملکیت اور اس پر دیوار بنانے کے معاملے پر اختلاف تھا، ملزمان نے مقتول کو اپنی زمین پر دیوار بنانے سے منع کیا تھا جبکہ وہ اس بات پر مصر تھا کہ وہ اپنی ملکیت کی زمین پر دیوار بنا رہا ہے لیکن بات اتنی بڑھی کہ فریقین کے مابین گولیاں چل گئیں اور ایک شخص مارا گیا۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، انہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔


متعلقہ خبریں