لاہور میں ‘طیفا ان ٹربل’ کے میوزک کی تقریب رونمائی


لاہور: پاکستانی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ کے میوزک کی تقریب رونمائی لاہورمیں منعقد کی گئی۔

تقریب میں فلم کے ہیرو اور ممتاز گلوکار علی ظفر اور اداکارہ  مایا علی سمیت دیگر کاسٹ  نے بھی شرکت کی جبکہ شوبز کے ستاروں نے رنگا رنگ تقریب کو چار چاند لگا دیے، تقریب اس وقت مزید دلچسپ ہوگئی جب اس میں فلم کے گانے دکھائے گئے۔

اس موقع پرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں دن رات محنت کررہے ہیں، ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری یہ کاوش مداحوں کے دل جیت لے گی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کو مختلف ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ عوام کو اچھی تفریح فراہم کریں۔

فلم کی ہیروئن مایا علی نے کہا کہ ‘طیفا ان ٹربل’ تفریح کا ایسا پیکج ثابت ہوگی جسے سب بہت انجوائے کریں گے۔


متعلقہ خبریں