حوصلہ افزائی سے کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھتا ہے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

توجہ کارکردگی بہتر بنانے میں مرکوز ہے، سابق کپتان سرفراز احمد

فوٹو: فائل


کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی  سے کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھتا ہے، کوشش ہے کہ پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوینٹی  ٹیم بے حد متوازن ہے اور امید ہے کہ ہم بہت اچھے نتائج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اچھا کھیلتی ہے اور ٹی ٹوینٹی میں جیت اُسی ٹیم کی ہوگی جو اچھا کھیلے گی، ہم موقع کی مناسبت سے دیکھیں گے کہ کس کو ٹیم میں کہاں جگہ دینی ہے، آسٹریلیا کی ٹیم میں اہم کھلاڑی نہیں لیکن اس کے باوجود وہ کمزور ٹیم نہیں ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دیگر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ضروری ہے تا کہ وہ مزید اچھا کھیل سکیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے کے لیے 28 جون کو ہرارے روانہ ہوگی۔


متعلقہ خبریں