پنجاب کے ایک ہزار پولیس انسپکٹرز ریجن بدر


لاہور: پنجاب  کے ایک ہزار پولیس انسپکٹرز کو ریجن بدر کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، حکام کی جانب سے تبدیل کیے گئے تمام پولیس انسپکٹرز کو فوری چارج چھوڑنے اور متعلقہ ریجنز میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ آر پی او کی مشاورت  سے تبدیل کیے گئے انسپکٹرز کی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب  کے مختلف ریجنز میں انسپکٹرز کی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تھا جبکہ ای سی پی نے تقرریوں اور تبادلوں کے لیے کچھ شرائط رکھی تھیں جن کے تحت پہلی شرط کے مطابق تبادلے سیاسی اثرو رسوخ کے بغیر کیے جائیں گے۔

دوسری شرط کے مطابق کوئی بھی انسپکٹر اپنے ڈومیسائل والے ضلع میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن  میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری صاف و شفاف انتخابات کرانے کے لیے  دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں