موبائل گھر رکھ کر آیا کرو، چیف جسٹس ایڈیشنل سیشن جج پر برہم

فوٹو: فائل


لاڑکانہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاڑکانہ کی ماتحت عدالتوں کے دورہ کے دوران دو ماتحت ججوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک کا موبائل فون اور دوسرے کےسامنے رکھے مقدمات کے کاغذات اٹھا کر پھینک دیے۔

اپنی گفتگو کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وکلا عدالتی نظام کا حصہ ہیں وہ اپنا کردار ادا کریں۔ وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کے آپ کے بچوں اور آپ کی آنے والی نسلوں کو انصاف ملے تو بار کو بینچ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا پڑے گا۔

ماتحت عدالتوں کے دورہ کے دوران چیف جسٹس نے سیشن کورٹ میں ایک جج سے سوال کیا کہ صبح سے کتنے مقدمات سنے ہیں؟’بس دو مقدمے سنے ہیں‘ کا جواب سن کر چیف جسٹس نےغصہ میں ٹیبل پر موجود کاغذات اٹھا کر پٹخ دیے۔

سیشن کورٹ کے درہ کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایڈیشنل سیشن جج محمد علی کا موبائل فون اٹھا کر پھینک دیا اور انہیں ہدایت کہ موبائل فون اپنے گھر رکھ کر آیا کرو۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس موقع پر زیرالتواء مقدمات سے متعلق برہمی کا اظہار بھی کیا۔


متعلقہ خبریں