پاکستان میں عید پر 363 ارب کے نئےکرنسی نوٹ جاری کیے گئے

پاکستان میں عید پر 363 ارب کے نئےکرنسی نوٹ جاری کیے گئے | urduhumnews.wpengine.com

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےعیدالفطر کے موقع پر جاری کیے گئے نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق تفصیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 363 ارب روپے کے نئےکرنسی نوٹ جاری کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال عیدالفطر سے قبل اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے مختلف مالیت کے مجموعی طور پر 363 ارب روپے کے نئے نوٹ بینکوں کو فراہم کیے ہیں۔ ان میں عوام کو براہِ راست دیے گئے 53 ارب روپے کے نئے نوٹ بھی شامل ہیں۔

ایس ایم ایس سروس (8877) ملک کے 132 شہروں میں کمرشل بینکوں کی 1500 سےزائد برانچوں اور مرکزی بینک کے16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے فعال رکھی گئی۔

عیدالفطر سے قبل 22 لاکھ لوگوں نے یہ سہولت استعمال کی، اس طرح گذشتہ سال کی نسبت اس سروس کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران اورعید سے قبل اپنی سرگرمیاں روانی کےساتھ چلانے اور اے ٹی ایم میں نقد رقم کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے بینکوں کو بڑی مالیت کےنئےنوٹ بھی کافی مقدارمیں جاری کیے گئے۔

اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایس بی پی کے اہلکاروں کی خصوصی ٹیمیں پاکستان بھرمیں اے ٹی ایم کی کارکردگی کا معائنہ اور نگرانی کرنے کے لیے مقررکی گئی تھیں، جنہوں نےعید کی چھٹیوں کے دوران عوام کو نقد رقم کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔


متعلقہ خبریں