سات مسلم ممالک کا اقوام متحدہ میں عید استقبالیہ

یواین کے ہیڈکوارٹر میں عید استقبالیے کا اہتمام | urduhumnews.wpengine.com

نیویارک: اقوام متحدہ کے صدردفاتر میں سات مسلم ممالک کی جانب سے عید استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور متعدد ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

استقبالیہ کا اہتمام اقوام متحدہ میں مسلم ممالک کی مستقل نمائندگی کرنے والی خواتین نے کیا جن میں البانیہ، اردن، کرغزستان، لبنان، پاکستان، قطر اور ترکمانستان شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے تقریب سے خطاب کے دوران شرکا کو عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ اسلام مذاکرات، سماجی انصاف اور امن کو فروغ دیتا ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنی تقریر میں دنیا کو نفرت اور انتہاپسندی سے بچانےکے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔

خواتین سفارت کاروں اور دیگر مہمانوں کوعید کی مناسبت سے چوڑیوں اور پرفیوم  کے تحائف دیے گئے۔

پاکستانی گلوکارہ زیب بنگش نے فارسی، اردو، ترکی اور دری زبانوں میں گا کر حاظرین کو محظوظ کیا۔

تقریب کے اختتام  پر پاکستان سمیت سات ملکوں کے روایتی کھانے پیش کیے گئے۔ سب سے زیادہ رش پاکستانی کھانوں  کے سیکشن پر رہا۔ سیکرٹری جنرل  نے بھی پاکستانی کباب کھائے۔


متعلقہ خبریں