طالبہ کو حراساں کرنے پر اسکول کی رجسٹریشن کینسل

طالبہ کو حراساں کرنے پر اسکول کی رجسٹریشن کینسل | humnes.pk

میلسی: پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی میں والد کی درخواست پر طالبہ کو حراساں کرنے کے الزام میں سی ای او ایجوکیشن نے دی وڈ اسٹاک اسکول کی رجسٹریشن کینسل کردی ہے۔

اسکول مالک و پرنسپل توقیر کمہار پر الزام ہے کہ اس نے دسویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ جعلی نکاح نامہ تیار کرکے اسے حراساں کیا۔

تھانہ سٹی میلسی میں آٹھ افراد کیخلاف مقدمہ نمبر 260/18 درج کرایا گیا ہے۔ دو افراد گرفتار ہو چکے ہیں جب کہ مرکزی ملزم توقیر کمہار اپنے دیگر ساتھیوں سمیت روپوش ہے۔

چند ماہ قبل بھی طالبہ کو نازیبا پیغامات بھیج کر حراساں کرنے پر ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 472/18 درج کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں