آرمی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان شہید تین زخمی

آرمی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان شہید تین زخمی | urduhumnews.wpengine.com

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینہ میلا میں دہشت گردوں نے آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

شہید اہلکار کی شناخت حوالدار رزاق کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں حوالدار ممتاز، سپاہی غضنفر اور مقصود شامل ہیں۔

واقعہ کے فورا بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

چیک پوسٹ پر موجود فوجی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے چھ دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے اپنے ایک بیان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد نانا کار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مذکورہ دہشت گرد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ مقامی آبادی اور قبائلی مشران کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے تحت جنوبی وزیرستان کےعلاقے لدھا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی،ا س دوران فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد نانا کارمارا گیا۔


متعلقہ خبریں