بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، چیف جسٹس


لاڑکانہ: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ہم عوام کو بتائیں گے کہ ان کے بنیادی حقوق کیا ہیں تاکہ وہ انسانی زندگی کو ایک بوجھ سمجھ کر نہ گزار دیں۔

لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو صحت کی بہترسہولتیں میسر نہیں ہیں جو ایک افسوس ناک بات ہے اسی لیے عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے اسپتالوں کے دورے کیے کیونکہ اسپتالوں میں آلات، دواؤں اور ورک فورس پرتوجہ دینےکی ضرورت ہے۔

ازخود نوٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سوموٹو ایکشن کا واحد مقصد مسائل کی طرف توجہ دلانا ہوتا ہے، ازخود نوٹس بلاوجہ نہیں لیے جاتے ان کے پیچھے کوئی اہم وجہ ہوتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ تعلیم سب سے بنیادی چیز ہے جس کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ہائی کورٹس میں بہت سے مقدمات زیر التوا ہیں، اس وقت قانونی اصلاحات کی ضرورت ہے، جوڈیشل سسٹم کا مقصد انصاف فراہم کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں