بلاول بھٹو کی انتخابی مہم کے لیے مہم ساز کمیٹی تشکیل


کراچی: پاکستان پییلزپارٹی نے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246 کے لیے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم چلانے کے لیے مہم سازی کمیٹی بنا دی ہے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کو مہم سازی کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما راشد ربانی یہاں کے کیمپین منیجر ہوں گے، کمیٹی اراکین میں یوسف بلوچ، کریم شاہ، حاجی حسین سومرو، عبدالغفار لاسی، نسیمہ بلوچ، رقیہ آزاد بلوچ، نورجہاں بلوچ، حسن علی، ولی محمد بلوچ، لکشمن مہیشواڑی، کریم جٹ، رشید بلوچ، محبت خان اور شاہنواز شانی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی حلقے کے لیے ایک میڈیا کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی نادیہ گبول، اعجازدرانی، سعدیہ جاوید، چوہدری شکیل اور صادق شیروانی شامل ہیں، پیپلزپارٹی این اے 246 میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز 23 جون سے کر رہی ہے۔

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 246 لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوتی رہی ہے۔


متعلقہ خبریں