محمد بن سلمان کی نیتن یاہو سے اردن میں خفیہ ملاقات کا انکشاف

اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی درمیان خفیہ ملاقات | urduhumnews.wpengine.com

عمان: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اردن کے شاہی محل میں خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

خطے میں ایران کے ممکنہ اثر و رسوخ اور جوہری معاہدے کو ختم کرنے کے لیے بینجمن نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کوششیں تیز کردی ہیں۔

اسرائیلی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اردن کے دارالحکومت عمان میں جمعہ کو خفیہ ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر امریکی وائٹ ہاؤس کے مشیر خاص جیرڈ کُشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی سفیر جیسن گرین بیلٹ بھی عمان کے دورے پر تھے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق خطے میں ایران کے ممکنہ اثر و رسوخ اور جوہری معاہدے کو ختم کرنے کے لیے نیتن یاہو نے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کوششیں تیز کردی ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم  نیتن یاہو کی شاہ عبداللہ دوئم سے خفیہ ملاقات بھی اس سے قبل منظر عام پر آچکی ہے۔ ملاقات میں خطے کی ترقی اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

نومبر 2017 میں اسرائیل کے وزیر اعظم نے تسلیم کیا تھا کہ ریاض کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود تل ابیب کے سعودی عرب کے ساتھ خفیہ رابطے رہے ہیں۔

2017 میں ہی اسرائیل کی فوج کے سربراہ گاڈی آیزنکوٹ نے انکشاف کیا تھا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔

ریاض کی جانب سے تل ابیب کے ساتھ مضبوط ہوتے تعلقات کے دعوے کو مسترد کیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کچھ عرصہ قبل اپنے ایک انٹرویو میں اسرائیل کے وجود کے حق کو تسلیم کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں