چوہدری نثار کے مقابلے میں نون لیگ کے امیدوار میدان میں


لاہور: مسلم لیگ نون کی جانب سے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدوار میدان میں اتار دیے گئے ہیں۔

نون لیگ نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 59  اور پی پی دس سے انجینئر قمر الاسلام راجہ کو جبکہ ٹیکسلا کے حلقے این اے 63  سے سردار ممتاز،  پی پی 19 سے ذیشان اور پی پی 20 سے راجہ سرفراز اصغر کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔

اسی طرح نون لیگ نے  پی پی 59 سے راجہ قمر ، پی پی 13 سے سرفراز افضل ، پی پی 19 سے ذیشان صدیق، پی پی 20 سے راجہ سرفراز ، پی پی 10 سے راجہ قمر الاسلام ، پی پی 12 سے فیصل قیوم  اور پی پی 63 سے ممتاز خان کو ٹکٹ دیے ہیں۔

نون لیگ کے رہنما قمرالاسلام کا کہنا ہے کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ الیکشن میں کون فتح یاب ہو گا اور شکست کس کا مقدر بنتی ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی سے 46 ہزار کی لیڈ تھی، اس مرتبہ بھی کامیابی کی امید ہے۔

راولپنڈی ڈویژن سے چوہدری نثار کے مقابلے پر امیدواروں کو ٹکٹس مسلم لیگ نون کے  پارلیمانی بورڈ نے جاری کیے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 59، این اے 63 اور پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی دس اور پی پی 12 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں