ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستانی وفد کی آج شب روانگی کا امکان


اسلام آباد: اقوام متحدہ کی فنائنشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کی اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیرس روانگی کا امکان ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں چار رکنی پاکستانی وفد کی سربراہی نگراں وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر کریں گی جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ( ایف ایم یو)، دفتر خارجہ کے ڈی جی کاؤنٹر ٹیرارزم اور ایف ایم یو کے قانونی مشیر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمشاد اختر کی جانب سے عین وقت پر وفد کی تعداد میں کمی کردی گئی، اس سے قبل وفد میں ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق چھ ارکان پر مشتمل ٹیم گزشتہ کئی ماہ سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق اجلاس پر کام کر رہی تھی تاہم  دیگر حکام کے نہ جانے سے پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو بلیک یا گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور متعلقہ حکام کی غیر موجودگی میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے تحفظات دور کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔


متعلقہ خبریں