پی ٹی آئی کے انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری


اسلام آباد: الیکشن 2018 کے لیے تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست چیئرمین عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی ہے، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کے لیے امیدوار نامزد کیے ہیں،  خیبر پختونخوا کے 99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے 238 حلقوں کے لیے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ہے۔

اسی طرح سندھ کے 89 جبکہ بلوچستان کے 36 حلقوں کے لیے امیدوارنامزد کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لئے بھی امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/NA-Final-24-06-2018-1.pdf” download=”all”]

اسی طرح فاٹا کے گیارہ حلقوں کے لیے بھی امیدوار کھڑے کردیے گئے ہیں جبکہ باقی بچ جانے والے حلقوں کے لیے بھی امیدواروں کا اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری نثار کے مقابلے میں غلام سرور خان این اے 59 اور این اے 63  سے تحریک انصاف کے امیدوار قرار پائے ہیں۔

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/Sindh-PA-24-06-2018-1.pdf” download=”all”]

صوبائی نشستوں میں پنجاب میں پی پی 153 اور145 میں کسی کوٹکٹ نہیں دیا گیا جبکہ رہنما تحریک انصاف ولید اقبال  پھر ٹکٹ سے محروم رہ  گئے ہیں۔

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/Punjab-PA-Final-24-06-2018.pdf” download=”all”]

پی ٹی آئی نے لاہور سے پی پی 163 سے بلال اسلم کو، پی پی 166 سے عبدالکریم کلواڑ کو، پی پی 167 سے نذیر احمد چوہان کو ٹکٹ جاری  کیے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف  نے  پنجاب اسمبلی کی 14 نشتوں میں سے 13 پر فائنل امیدوار نامزد کردیے ہیں۔

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/KP-PA-Final-24-06-2018.pdf” download=”all”]

گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 51 سے محمد شبیر اکرم، پی پی 52 سے محمد احمد چٹھہ، پی پی 53 سے سابق ایم پی اے محمد ناصر چیمہ اور پی پی 54 سے رضوان اسلم بٹ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/Baluchistan-PA-24-06-2018.pdf” download=”all”]

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے  این اے 74 کا  جاری کردہ ٹکٹ روک لیا ہے جبکہ یہ ٹکٹ بیرسٹر منصور سرور کو دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں