بی این پی کے انتخابی امیدواروں اور پارٹی منشور کا اعلان


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے اپنے انتخابی امیدواروں اور پارٹی منشور کا اعلان کر دیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ مضبوط وفاق سے ہی پاکستان ترقی کرسکتا ہے، ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو صوبے میں امن کی صورتحال خراب تھی لیکن ہم نے بلوچستان میں حالات بہتر کیے اور ہمارے دورمیں ہی صوبے میں پہلی باربلدیاتی انتخابات ہوئے جبکہ ہم نے ہی تعلیم پر بھی توجہ دی اور تعلیمی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں شامل ہے کہ تمام سیاسی و مالی اختیارات صوبوں کو حاصل ہونے چاہیئں اس لیے ہماری حکومت میں کرنسی، خارجہ امور اور دفاع  کے علاوہ تمام اختیارات صوبوں کو ملیں گے، اس کے علاوہ روزگار، تعلیم، علاج اور رہائش کو بنیادی حق تسلیم کیا جائے گا جبکہ روزگار نہ ملنے پر بے روزگاروں کو الاؤنس دیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی  کہا کہ خواتین کے سیاسی و معاشی حقوق کے تحفظ کی فراہمی بھی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔


متعلقہ خبریں