بلاول کی زیر صدارت اجلاس، پیپلز پارٹی کی انتخابی حکمت عملی پر غور


کراچی: پیپلز پارٹی کی قیادت نے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے انتخابی حکمت عملی پرغور کرتے ہوئے الیکشن سے پہلے دھاندلی کی صورت میں سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت کراچی میں پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے جاری جوڑ توڑ کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر انتخابات سے قبل کسی قسم کی دھندلی کی کوشش ہوئی تواسے نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں فریال تالپور، قائم علی شاہ، مراد علی شاہ، شیری رحمان  اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک کے چاروں صوبوں سمیت قبائلی علاقوں کے ووٹرز کی حمایت پارٹی کے ساتھ  ہے اور مخالف پروپیگنڈوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود پارٹی کی پوزیشن مضبوط ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پارٹی مخالفین کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں کے خلاف شدید مزاحمت کرے گی اور خاموش نہیں بیٹھے گی۔


متعلقہ خبریں