پی ایم ایل (ن) آج کراچی سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز شہر قائد سے کریں گے۔

پی ایم ایل (ن) کے مطابق شہباز شریف صبح کراچی آمد کے بعد وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کی دعوت پر صنعتکاروں اورتاجروں سے خطاب کریں گے۔

پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف شام کو اپنے انتخابی حلقے این اے 249 جائیں گے جہاں بلدیہ ٹاؤن میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ کراچی میں دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے امن کے قیام میں کامیاب رہی ہے۔

پی ایم ایل (ن) کی قیادت ابتدا سے خود کو تاجروں و صنعتکاروں کی نمائندہ اور اپنی سیاسی مخالف پی پی پی کو جاگیرداروں کی نمائندہ  قرار دیتی آئی ہے۔ اس ضمن میں اسے ماضی میں کافی حد تک ان کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں