ٹرمپ کا میکسیکن تارکین وطن کو امریکہ بدر کرنے کا فیصلہ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے میکسیکو سے امریکہ آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو حملہ آور قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ  کر لیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کئی ہزار ججز کی تعیناتی اور ایک طویل اور پیچیدہ قانونی عمل غیر قانونی تارکین وطن کا حل نہیں، لوگوں کو سرحد پر ہی روک کر بتا دینا چاہیے کہ وہ امریکہ میں غیرقانونی طور پر نہیں آ سکتے، اگر ایسا کیا گیا تو غیرقانونی تارکین وطن کو آغاز میں اور مقابلتاً بہت کم قیمت پر روکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا یہی حل ہے کہ ہم ایک دیوار کی تعمیر جاری رکھیں، بچوں کو والدین سے الگ کرنے کی پالیسی بدلی جا سکتی ہے لیکن امیگریشن پالیسی تبدیل نہیں ہو سکتی۔

سول حقوق کے کارکنوں نے ٹرمپ کی ٹویٹ کوغیرآئینی قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں